ورلڈ ٹیم اسکواش چیمپئین شپ میں پاکستان ٹیم ایک بار پھر خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہی، پاکستانی ٹیم قومی ٹیم کا سفر کوارٹر فائنل رائونڈ میں پہنچنے سے قبل ہی تمام ہوگیا۔ہانگ کانگ میں جاری میگا ایونٹ میں پاکستانی پلیئرز ناک آئوٹ رائونڈ میں بہتر پرفارم نہ کرسکے اور پری کوارٹر فائنل میں جرمنی سے 1-2کی شکست نے چیمپین شپ ٹائٹل سے پاکستان کو آئوٹ کردیا۔ پری کوارٹر فائنلز میں پاکستان عاصم خان کو جرمنی کے رافیل کندرا کیخلاف پہلے میچ میں11-9، 9-11، 9-11، 11-4، 11-9 سے شکست ہوئی۔ دوسرے میچ میں پاکستانی پلیر ناصر اقبال نے شاندار بائونس بیک کرتے ہے جرمنی کے یانک اوملور کو 11-8، 11-2، 11-6 کے اسکور سے ہرایا۔ تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں نور زمان کو سائمن روسنر سے 8-11، 11-7، 11-5، 11-4 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی