i کھیل

وویمنز فٹسال مقابلے، پاکستان نے تاریخ رقم کردی ،پہلی بین الاقوامی جیت اپنے نام کرلی، سری لنکا کو شکست، محسن گیلانی کی مبادکبادتازترین

January 16, 2026

انٹرنیشنل وویمن فٹسال مقابلوں میں پاکستان نے تاریخ رقم کردی، ساف وویمنز فٹسال چیمپئن شپ میں گرین شرٹس نے سری لنکا کو شکست دیکر بین الاقوامی سطح پرپہلی جیت اپنے نام کرلی تھای لینڈ میں جاری ساف ویمن فٹسال چیمپئن شپ میں پاکستان وویمنز ٹیم نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا کو دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دی۔ میچ کا پہلا ہاف ایک ایک گول سے برابر رہا جبکہ دوسرے ہاف کے اختتام سے چند لمحے قبل پاکستان نے فیصلہ کن گول کرتے ہوے میچ اپنے نام کیا۔ پاکستان کی طرف دے میچ کی ہیرو ازوا چوہدری رہیں جنہوں نے شاندار ہیٹ ٹرک اسکور کر کے پاکستان کی تاریخی فتح میں کلیدی کردار ادا کیا۔پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر محسن گیلانی نے پاکستان وویمنز فٹسال ٹیم کی کامیابی پر کھلاڑیوں اور ٹیم منیجمنٹ کو مبارکباد دیتے ہوے مستقبل میں بھی شاندار کارکردگی دکھا کر ملک کا نام روشن کرنے کی امید ظاہر کی ہے۔ ساف چیمپین شپ میں پاکستان اگلے میچ میں 17جنوری کو مالدیپ سے مدمقابل ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی