i کھیل

ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائنگ رائونڈ، قومی ٹیم کا تربیتی کیمپ ختم ہوگیاتازترین

February 28, 2025

آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائنگ راونڈ کی تیاریوں کیلے پاکستان وویمن کرکٹ ٹیم کا فیصل آباد میں جاری تربیتی کیمپ ختم ہوگیا۔ خواتین کھلاڑیوں نے اقبال سٹیڈیم اور ہائی پرفارمنس سنٹر میں تربیتی سیشنز میں حصہ لیا۔ویمنز پلیئرز کا کیمپ ہیڈ کوچ محمد وسیم کی نگرانی میں 28 روز تک جاری رہا جس میں خواتین کرکٹرز کو بیٹنگ، باولنگ اور فیلڈنگ کی عملی مشقیں کروانے سمیت پریکٹس میچز بھی منعقد کے گے ۔ تربیتی کیمپ کے دوران خواتین کھلاڑیوں کے فنٹس ٹیسٹ بھی کئے گئے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی