ویمنز ٹی20 ورلڈکپ کے آخری گروپ میچ میں پاکستانی ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف اہم معرکے میں 8 کیچز ڈراپ کیے۔دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 54 رنز سے شکست دیکر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔اس میچ میں کیویز نے پاکستان کو جیت کیلئے 111 رنز کا ہدف دیا تاہم قومی ٹیم 11.4 اوورز میں 56 رنز بناکر آل آٹ ہوگئی، فاظمہ ثنا 21 اور منیبہ علی 15 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہیں۔اس میچ میں کامیابی کیلئے قومی ٹیم کو پڑوسی ملک بھارت کی جانب سے بھی خوب سپورٹ کی جارہی تھی، اگر گرین شرٹس کیویز کو کم مارجن سے بھی ہرادیتیں تو بھارت کی ٹیم سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرجاتی۔نیوزی لینڈ کی پلئیرز نے 8 مواقعوں پر کیچز دیے تاہم قومی فیلڈرز نے تمام کیچز ڈراپ کیے اور رن آٹ کے 2 یقینی مواقع بھی ضائع کیے، کپتان فاطمہ ثنا نے 4 کیچ ڈراپ کیے۔پاکستانی ویمنز ٹیم کی ناقص فیلڈنگ پر کمنٹیٹر کے فرائض سرانجام دینے والی سابق کپتان ثنا میر بھی دنگ رہ گئیں اور کہا کہ اپنے 15 سالہ کیرئیر بھی ایسا نہیں دیکھا۔کپتان فاطمہ ثنا نے میچ کے بعد کی پریزنٹیشن تقریب میں اعتراف کیا کہ ان کی ٹیم کی شکست کی اصل وجہ ناقص فیلڈنگ تھی، انکا کہنا تھا کہ ہم بالنگ میں شاندار کھیل پیش کیا لیکن بیٹنگ اور فیلڈنگ کے معیار پر پورا نہ اترے۔فاطمہ ثنا نے کہا کہ اگر بیٹنگ صحیح نہ کی تو ہم ویمنز کرکٹ میں زندہ نہیں رہ سکتے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی