انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی )کے زیر اہتمام جاری ویمنز ٹی 20ورلڈ کپ میں انگلینڈ اور سائوتھ افریقا کی ویمنز ٹیموں نے اپنے میچز میں کامیابی سمیٹ لی، انگلش ٹیم نے آئرلینڈ کو شکست دی جبکہ میزبان سائوتھ افریقا نے نیوزی لینڈ کو ہرایا،پارل میں کھیلے گئے آئی سی سی ویمنز ٹی 20ورلڈ کپ کے چھٹے میچ میں انگلش ٹیم نے آئرش ٹیم کے خلاف 4وکٹوں سے کامیابی سمیٹی جبکہ ایونٹ کے ساتویں میچ میں سا ئوتھ افریقا کی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو 65رنز سے شکست دی ،ایونٹ کے چھٹے میچ میں آئرلینڈ کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 18.2اوورز میں 105رنز پر ڈھیر ہوگئی جبکہ انگلش ٹیم نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 106رنز کا ہدف 14.2 اوورز میں مکمل کیا، انگلش کھلاڑی الائس کیپسے 22گیندوں پر 51رنز کی اننگ کھیلنے پر پلیئر آف دی میچ قرار پائیں،ایونٹ کے ساتویں میچ میں میزبان سائوتھ افریقا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 132رنز بنائے جبکہ کیویز ٹیم ہدف کے تعاقب میں ناکام رہی اور انیسویں اوور میں محض 67 رنز پر ڈھیر ہوگئی، انگلش آل رائونڈر ٹرائیون کو پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی