i کھیل

ویمنز انڈر 19 ٹی 20 ایشیا کپ،قومی ٹیم ملائیشیا روانہتازترین

December 13, 2024

ویمنز انڈر 19 ٹی 20 ایشیا کپ،قومی ٹیم ملائیشیا روانہ ہوگئی۔ایونٹ 15 سے 22 دسمبر تک کوالالمپور میں کھیلا جائے گا، پاکستانی ٹیم پہلا میچ کل 15 دسمبر کو روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گی۔کپتان ضوفشاں ایاز نے کہا ٹورنامنٹ کے لئے بھرپور تیاری کی ہے، تمام کھلاڑی پرجوش ہیں اور انشا اللہ اچھی کارکردگی دکھائیں گی۔ہیڈ کوچ محسن کمال نے کہا کہ انڈر 19 ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ کے لئے بہترین کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے، کھلاڑیوں کا مورال بلند ہے، ٹیم سے اچھی کارکردگی کی امید ہے۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی