پاکستان فٹبال ٹیم کی سینئیر پلئیر ملیکہ نور نے انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر ملیکہ نور نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کا زندگی کا سب سے مشکل فیصلہ ہے کیوں کہ وہ اس کیلئے تیار نہ تھیں اور چاہتی تھیں کہ مزید اور چند سال پاکستان کیلئے کھیلیں تاہم اب صورتحال بندل چکی ہے اور وہ انٹرنیشنل ایونٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کررہی ہیں۔ ملیکہ نور سال 2010 میں بننے والی پہلی پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کی اہم رکن تھی اور اب تک ہونیوالے ہر اہم ایونٹ میں انہوں نے بطور ڈیفینڈر قومی ٹیم کی نمائندگی کا اعزاز حاصل کیا۔ ملیکہ نور نے مختلف ٹورنامنٹس میں پاکستانی جرسی پہن کر 25 سے زائد میچز کھیلی جبکہ سال 2010 میں پاکستان کی مالدیپ کیخلاف پہلی فتح میں انٹرنیشنل گول اسکور کیا، انکا کیرئیر 14 سالوں پر محیط رہا۔ واضح رہے کہ ملیکہ نور نے بتایا کہ وہ ڈومیسٹک کی سطح پر فٹبال کھیلنا جاری رکھیں گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی