سابق بھارتی کپتان مہندر سنگھ دھونی نے آئی پی ایل 2025 میں ریٹائرمنٹ کی افواہوں پر کہا ہے کہ اگر میں وہیل چیئر پر بھی ہوا تو میں پھر بھی لیگ کا حصہ بنوں گا۔ چنئی سپر کنگز کے ہمراہ دھونی اپنا 18 واں سیزن کھیلنے جا رہے ہیں وہ پانچ مرتبہ ٹیم کو چیمپئن بنانے والے کپتان بھی رہے ہیں۔ ان کی جگہ اب رتوراج گائیکواڈ کو چنئی سپر کنگز کا نیا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ 2020 میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد سے ہی دھونی کے آئی پی ایل مستقبل پر افواہیں گردش کر رہی ہیں تاہم ان کا کہنا ہے یہ میری فرنچائز ہے اگر میں وہیل چیئر پر بھی ہوا تو یہ پھر بھی مجھے منتخب کریں گے۔ دوسری جانب بھارتی کرکٹ لیجنڈ سنیل گواسکر کو یقین ہے کہ دھونی اپنے ناقدین کو بدستور حیران کر سکتے ہیں۔ گواسکر کا کہنا تھا ہم کیوں ان سے ریٹائرمنٹ کا سوال پوچھ کر انہیں دبا ئوکا شکار کرنا چاہتے ہیں جب بھی لوگ ان سے اس بابت سوال کرتے ہیں وہ انہیں غلط ثابت کر دیتے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی