i کھیل

وادی کیلاش میں سردیوں کے روایتی کھیلوں کا انعقادتازترین

February 04, 2025

چترال کی وادی کیلاش میں روایتی کھیلوں کے دلچسپ مقابلے منعقد کیے گئے جن میں مقامی افراد اور سیاحوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔یہ مقابلے فرنٹیئر کور نارتھ اور ونڈز ایگل پولو کلب کے اشتراک سے بمبوریٹ میں منعقد کیے گئے، جن کا مقصد نہ صرف کھیلوں کو فروغ دینا تھا بلکہ مقامی ثقافت کو بھی اجاگر کرنا تھا۔ان مقابلوں میں بزکشی، ہارس بیک آرچری، ریسلنگ اور سٹون تھروئنگ جیسے روایتی کھیل شامل تھے، جن میں نوجوانوں نے جوش و خروش سے حصہ لیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی فرنٹیئر کور نارتھ کے مقامی کمانڈر تھے، جنہوں نے جیتنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ واضح رہے کہ چترال کی وادی کیلاش میں ہر سال ایسے کھیلوں کے مقابلے منعقد کیے جاتے ہیں، جن میں شرکت کے لیے مختلف علاقوں سے کھلاڑی بھرپور تیاری کے ساتھ آتے ہیں۔ان کھیلوں کے انعقاد سے نہ صرف مقامی ثقافت کو فروغ مل رہا ہے بلکہ چترال میں سیاحت کے شعبے کو بھی تقویت مل رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی