i کھیل

نسائو اسٹیڈیم نیویارک کی پچزبیٹرز کیلئے مقبرہ بن گئیںتازترین

June 12, 2024

آئی سی سی ٹی20ورلڈکپ کیلئے نیویارک کے نسا ئوکائونٹی کرکٹ اسٹیڈیم میں انسٹال کی گئی ڈراپ ان پچز نے میگا ایونٹ کا مزہ کِرکرا کردیا۔اس اسٹیڈیم میں ٹورنامنٹ میں اب تک کھیلے گئے 6میچز میں بیٹنگ کرنے والی ٹیمیں پریشانی کا شکار رہیں، خود آئی سی سی نے بھی اسٹیڈیم کی پچز کو غیر معیاری قرار دیا لیکن اس کے باوجود میچز کروانے سلسلہ جاری ہے۔پہلی بار ٹورنامنٹ کی میزبانی کرنے والے امریکا میں کھیلے گئے مقابلے شائقین کو اپنی طرف راغب نہ کرسکے، غیرمعیاری پچز نے ٹی20کا حسن برباد کردیا جبکہ فینز کو اسٹیڈیم بائونڈریز دیکھنے کے مواقع نہ ہونے کے برابر ملے۔ابتدائی چھ ٹی20مقابلوں ہمیں محض 74چوکے اور 41چھکے دیکھنے کو ملے جبکہ اس کے برعکس ویسٹ انڈیز میں کھیلے جارہے میچز میں بائونڈریز حاصل کرنا زیادہ آسان ہے اور وہاں ٹیمیں 200یا 180سے زائد رنز اسکور کررہی ہیں۔دوسری جانب نسائو کائونٹی اسٹیڈیم میں کوئی بھی ٹیم 150کا عندسہ پار کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی ہے۔پہلا مقابلہ سری لنکا اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان ہوا، جس میں لنکن ٹیم محض 19.1اوورز میں 77رنز بناکر آل آئوٹ ہوگئی جبکہ افریقی ٹیم نے ہدف 16.2اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔دوسرا مقابلہ بھارت اور آئرلینڈ کے درمیان کھیلا گیا، جس میں آئرش ٹیم 16ویں اوور میں 96رنز بناکر آل آٹ ہوگئی جبکہ بھارت نے ہدف 2وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔تیسرا میچ جنوبی افریقا اور نیدرلینڈز کے مابین ہوا جس میں اورنج شرٹس محض 20اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر 103رنز بناسکی، ہدف کے تعاقب می جنوبی افریقی بیٹنگ لائن بھی بمشکل 19ویں اوور میں ٹارگٹ تک پہنچ پائی۔

چوتھا میچ روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا گیا اور اس میچ میں خراب موسم اور پچ نے مقابلے کا مزہ کرکرا کردیا۔ پہلے میچ بارش کی وجہ سے تاخیر سے شروع ہوا بعدازاں بھارت کی طویل بیٹنگ لائن اپ محض 19ویں اوور میں 119رنز بناکر پویلین لوٹ گئی جبکہ پاکستانی ٹیم بھی ہدف حاصل نہ کرسکی اور 20اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 113رنز بناکر میچ 6رنز سے گنوا بیٹھی۔پانچواں میچ اسی گرائونڈ پر جنوبی افریقہ اور بنگلہ دیش کے درمیان کھیلا گیا جس کا نتیجہ کچھ مختلف نہ تھا، لو اسکورنگ میچ دیکھنے کو ملا۔ افریقی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 20اوورز میں 113رنز بناسکی، ہدف کے تعاقب میں بنگال ٹائیگرز بھی مشکلات کا شکار رہے اور 20اوورز میں محض 109رنز بناکر میچ 4رنز سے گنوا بیٹھے۔ چھٹا میچ شکستوں کے بوجھ تلے پاکستانی ٹیم کا کینیڈا سے تھا، یہاں بھی لو اسکورننگ میچ دیکھنے کو ملا، پہلے کینیڈا کی ٹیم 20اوورز میں 106رنز تک محدود رہی بعدازاں ہدف کے تعاقب میں پاکستان مشکلات کا شکار رہا۔ پچ پر رنز اسکور کرنا پہاڑ سر کرنے کے مترادف بن گیا، قومی ٹیم 18ویں اوور میں 107رنز کا ہدف حاصل کرسکی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی