i کھیل

نوویک جوکووچ انجری کی وجہ سے فرنچ اوپن ٹینس مینز سنگلز کوارٹر فائنل سے دستبردار ہو گئےتازترین

June 05, 2024

سربیا کے شہرہ آفاق ٹینس سٹار ، عالمی نمبر ون ، میگا ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ اور دفاعی چیمپئن نوویک جوکووچ فٹنس مسائل کے باعث فرنچ اوپن ٹینس میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل سے دستبردار ہوگئے۔37 سالہ سربین ٹینس سٹار دائیں گھٹنے کی انجری کے باعث رواں سال کے دوسرے گرینڈ سلام فرنچ اوپن ٹینس مینز سنگلز کوارٹر فائنل میچ کے لئے کورٹ میں نہ آسکے اور ٹاپ ایٹ میچ سے دستبردار ہوگئے۔ مینز سنگلز مقابلوں کے کوارٹر فائنل رائونڈ میں سربیا کے دفاعی چیمپئن نوویک جوکووچ کا مقابلہ ناروے کے کیسپر رڈ سے تھا تاہم دفاعی چیمپئن اور ایونٹ کے ٹاپ سیڈڈ نوویک جوکووچ گھٹنے کی انجری کے باعث مقابلے سے دستبردار ہوگئے اور ناروے کے کیسپر رڈ بلامقابلہ سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔نوویک جوکووچ کے گھٹنے کی چوٹ کا سکین گزشتہ روز ہوا تھا جس سے یہ واضح ہو گیا تھا کہ نوویک جوکووچ کی انجری سنجیدہ نوعیت کی ہے ،جس کے بعد ٹاپ سیڈ ڈنے فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبرداری کا اعلان کیا ،37سالہ شہرہ آفاق ٹینس سٹار نوویک جوکووچ نے کہا کہ مجھے یہ اعلان کرتے ہوئے بہت دکھ ہوا کہ مجھے میگا ایونٹ سے دستبردار ہونا پڑرہا ہے۔نوویک جوکووچ کی میگا ایونٹ سے دستبردای کے باعث ان کا 25واں گرینڈ سلام ٹائٹل جیتنے کا خواب بھی شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکے گا اس کے علاوہ وہ اے ٹی پی میں مردوں کے سنگلز مقابلوں کی عالمی درجہ بندی میں اپنی عالمی نمبر ایک کی حیثیت بھی کھو دیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی