سعودی عرب نے شاہی فرمان کے تحت شعبہ کھیل میں میں نمایاں خدمات پیش کرنے پر تین خواتین کو شہریت سے نوازدیا،عرب میڈیاکے مطابق جن کھلاڑیوں کو سعودی شہریت دی گئی ہے ان میں امریکی فٹبالر مریم التمیمی، فرانسیسی ٹینس کھلاڑی میسان حسین اور موئے تھائی فائٹر تسنیم القصاب شامل ہیں،التمیمی کو خواتین کی قومی ٹیم کے لیے ہیڈ کوچ مونیکا سٹاب نے منتخب کیا تھا، وہ سعودی فٹ بال فیڈریشن کے ساتھ رجسٹرڈ ہے اور 2021میں مشرقی صوبہ لیگ میں اپنی سابقہ ٹیم شرقیہ فلیمز کو پہلی پوزیشن دلائی تھی،فرانس سے تعلق رکھنے والی نوعمر ٹینس کھلاڑی حسین، جن کی عمر 15سال ہے، کو بھی شہریت دے دی گئی ، وہ ایشین ٹینس فیڈریشن انڈر14مقابلے میں 41ویں نمبر پر رہی اور انڈر16کیٹیگری میں تیونس میں مہدیہ اوپن ٹینس چیمپئن شپ جیتی،وہ 2023سعودی گیمز میں خواتین کے سنگلز میں رنر اپ بھی تھیں،شامی موئے تھائی فائٹر تسنیم القصاب بھی شہریت پانے والوں میں شامل ہیں، تسنیم نے ریاض میں منعقد ہونے والی 2021سعودی خواتین کی چیمپئن شپ جیتی، اور اسی سال کوویڈ 19وبائی امراض کے درمیان منعقد ہونے والی ورچوئل ورلڈ چیمپئن شپ میں تیسری پوزیشن حاصل کی، جس کے دوران انہوں نے سعودی عرب کی نمائندگی کی،عرب میڈیاکے مطابق اس شاہی فرمان کا مقصد ان افراد کو سعودی شہریت دینا ہے جن کی خدمات ممتاز قانونی، طبی، سائنسی، ثقافتی، کھیل اور تکنیکی مہارت کے مختلف شعبوں میں رہی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی