i کھیل

نیشنل سینیئر مینز والی بال چیمپین شپ کے کوارٹر مر حلہ مکمل،نیوی اور پی اے ایف نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لیتازترین

April 09, 2025

54ویں نیشنل سینیئر مینز والی بال چیمپین شپ کا کوارٹر مرحلہ مکمل ہوگیا ۔ نیوی اور پی اے ایف نے اپنی حریف ٹیموں کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ۔پاکستان والی بال فیڈریشن کے زیر اہتمام جاری نیشنل سینیئر مینز والی بال چیمپین شپ کے پہلے کوارٹر فائنل میں پاکستان نیوی نے اسلام آباد کو سٹریٹ سیٹس میں مات دی، نیوی کی کامیابی کا سکور پچیس تیرہ، پچیس سولہ اور پچیس تیرہ رہا۔ دوسرے کوارٹر فائنل میں پی اے ایف نے پنجاب کو تین صفر سیٹ سے شکست دی، پی اے ایف کی کامیابی کا سکور پچیس اکیس، پچیس اکیس اور پچیس سولہ سے ہرایا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی