i کھیل

نیشنل سٹیڈیم کراچی کا افتتاح آج شام ہوگا،رنگا رنگ افتتاحی تقریب میں موسیقی، آتش بازی اور لائٹس شو کا شاندار مظاہرہ ہو گا،عوام کا داخلہ مفت ہو گاتازترین

February 10, 2025

ایک اور وعدہ پورا، قذافی سٹیڈیم لاہور کے بعد کے بعد نیشنل سٹیڈیم کراچی بھی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی کے لیے پوری طرح تیار ہے ۔چئیرمین پی سی بی محسن نقوی کی ذاتی مانیٹرنگ میں ورکرز کی دن رات محنت سے 120 روز میں منصوبہ مکمل ہوا ہے ۔نیشنل سٹیڈیم کراچی کا افتتاح آج (منگل کی) شام ہوگا۔ رنگارنگ افتتاحی تقریب ہوگی جس میں معروف گلوکار علی ظفر، شفقت امانت علی اور ساحر علی بگا اپنی آواز کا جادو جگائیں گے ۔آتش بازی اور لائٹس شو کا شاندار مظاہرہ ہو گا۔عوام کا داخلہ مفت ہو گا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے کہ ایک اور یادگار شام کے لیے تیار ہو جائیں۔28 ستمبر کو نیشنل سٹیڈیم کے تعمیراتی کاموں کا آغاز ہوا تھا اور 31 جنوری کو تعمیراتی کام مکمل کر لیا گیا۔پویلین عمارت کو مکمل گرا گرا کر تعمیر کیا گیا۔ ہر انکلوژرز میں نئی کرسیاں لگائی گئی ہیں۔

محسن نقوی کا کہناتھا نئی ایل ای ڈی لائٹس۔ جدید سکور سکرینز اور گرل نصب کی گئی ہیں، شائقین کرکٹ کے بہتر ویو کے لئے جنگلے ختم کر دئیے گئے ہیں ۔ تمام ہاسپٹلٹی باکسز کی تزئین و آرائش، نئی رنگ روڈ اور پیڈسٹرین برج کی تعمیر کی گئی ہے ۔انہوں نے کہا نیشنل سٹیڈیم کراچی کی تعمیر میں حصہ لینے والے مزدوروں کی محنت کو سراہتا ہوں۔ایف ڈبلیو او،نیسپاک، کنٹریکٹر اور پی سی بی کی پوری ٹیم نے انتھک محنت سے کام کیا۔ شائقین کرکٹ اور کھلاڑیوں کیلئے عالمی معیار کی سہولتوں کا اضافہ کیا گیا ہے۔ محسن نقوی کا کہناتھا چیمپئنز ٹرافی کی ٹیمز کے کھلاڑیوں کو بہترین سہولتیں فراہم کریں گے۔ محسن نقوی خیال رہے کہ اس سے قبل تزین و آرائش کے بعد لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں بھی افتتاحی تقریب ہوچکی ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے قذافی اسٹیڈیم لاہور کا افتتاح کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی