i کھیل

نیشنل وویمنز باسکٹ بال چیمپین شپ کیلے تمام انتظامات مکمل ،آغاز 26دسمبر سے ہوگا، آٹھ ٹیمیں مدمقابل ہونگیتازترین

December 18, 2024

پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام 26دسمبر سے لاہور میں کھیلی جانیوالی نیشنل وویمنز باسکٹ بال چیمپین شپ کے کامیاب انعقاد کیلے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق 30دسمبر تک واپڈا سپورٹس کمپلیکس میں کھیلی جانیوالی پانچ روزہ چیمپئین شپ میں پاکستان واپڈا اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی جبکہ ایونٹ میں آرمی، لاہور، کراچی، ہزارہ، فیصل آباد، بہاولپور اور اسلام آباد کی ٹیمیں ایکشن میں دکھائی دے گی۔ واپڈا سپورٹس کمپلیکس لاہور میں منعقدہ چیمپین شپ کے کامیاب انعقاد کیلے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہے جبکہ قومی ایونٹ کے انعقاد کے ذریعے خواتین میں باسکٹ بال کا کھیل مزید مقبولیت اختیار کرے گا۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی