i کھیل

نیشنل مینز، وویمنز باکسنگ چیمپین شپ کا آغاز 10فروری سے ہوگاتازترین

February 07, 2025

پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام 41ویں نیشنل ایلیٹ مینز اور پانچویں وویمنز باکسنگ چیمپین شپ کا آغاز 10فروری سے کراچی میں ہوگا۔ پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے صدر کرنل (ر)ناصر اعجاز ٹنگ کے مطابق 15فروری تک کھیلے جانیوالے مقابلوں میں آرمی ، نیوی، ایرفورس، واپڈا،ریلویز،ایچ ای سی، کراچی پورٹ ٹرسٹ سمیت چودہ ٹیموں کے دو سو سے زاد باکسرز ایکشن میں دکھائی دینگے۔ انہوں نے بتایا چیمپین شپ کے شاندار انعقاد کیلے تمام تر انتظامات مکمل کر لے گئے ہیں۔ ناصر اعجاز ٹنگ نے بتایا کہ ورلڈ باکسنگ کے رولز کے تحت 41ویں نیشنل ایلیٹ مینز چیمپین شپ میں دس کیٹگریز جبکہ پانچویں وویمنز باکسنگ چیمپین شپ میں آٹھ کیٹگریز میں قومی باکسرز مدمقابل ہونگے۔ انہوں نے بتایا کہ ایونٹ کے کامیاب انعقاد کیلے ٹیکنیکل آفشیلز کا پینل بھی تشکیل دیا گیا ہے جبکہ چیمپین شپ کے ذریعے سامنے آنیوالیٹاپ باکسرز کیلے ٹریننگ کیمپ سمیت انٹرنیشنل ایونٹس کی تیاری کیلے ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائے گی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی