i کھیل

نیشنل گیمز،ایتھلیٹکس مقابلوں میں واپڈا نے 10میں سے 6گولڈ میڈل جیت لیےتازترین

May 29, 2023

نیشنل گیمز میں ایتھلیٹکس کے تیسرے دن ہونے والے مقابلوں میں واپڈا نے 10میں سے 6گولڈ میڈل جیت لیے،نیشنل گیمز میں ایتھلیٹکس کے تیسرے دن ہونے والے مقابلوں میں واپڈا نے 10میں سے 6گولڈ اپنے نام کر لیے، آرمی 3جبکہ ایئرفورس کے حصے میں ایک سونے کا تمغہ آیا،نیشنل گیمز کی میراتھون ریس آرمی کے اسرار احمد نے جیت لی، سندھ کے محمد سجاد دوسرے نمبر پر رہے،ووشو ویمنز فائنل میں آرمی نے 4گولڈ کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی، ایتھلیٹکس کے ڈسکس تھرو مقابلوں میں ایئر فورس کے شمس الحق نے گولڈ میڈل جیت لیا،مینز ہائی جمپ میں واپڈا کے شہروز خان نے گولڈ میڈل اپنے نام کر لیا جبکہ واپڈا کے محمد عمران نے چاندی اور آرمی کے احمد فراز نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا،4ضرب 100ریلے ریس میں آرمی نے سونے کا تمغہ جیتا جبکہ واپڈا نے چاندی اور ہائر ایجوکیشن کمیشن(ایچ ای سی)نے کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا،1500میٹر مینز ریس میں واپڈا کے سہیل عامر نے گولڈ میڈل حاصل کیا جبکہ آرمی کے وقاص اکبر نے چاندی اور واپڈا کے محمد اختر نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا،400،1000میٹر ویمنز ریس میں واپڈا کی فرحت بانو نے گولڈ میڈل اپنے نام کیا جبکہ واپڈا کی ماریہ بی بی نے چاندی اور آرمی کی نمرا عمران نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا ہے،چار ضرب 100میٹر ریلے ویمنز میں واپڈا نے گولڈ، ایچ ای سی نے چاندی اور آرمی نے کانسی کا تمغہ جیت لیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی