پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام 35ویں نیشنل گیمز میں 31 کھیلوں کے مقابلے ہوں گے۔ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری جنرل محمد خالد محمود کے مطابق یکم سے 9 مئی تک کراچی میں کھیلی جانیوالی قومی گیمز میں کے تمام انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے تمام اسٹیک ہولڈرز کا اجلاس بھی ہوگا تاکہ گیمزکے شاندار انعقاد کو یقینی بنایا جاسکے۔ نیشنل گیمز میں جن 31 کھیلوں کا مقابلہ کیا جائے گا۔ ان میں تیر اندازی، ایتھلیٹکس، بیڈمنٹن، باسکٹ بال، بیس بال، باکسنگ، فینسنگ، فٹ بال، جمناسٹک، ہینڈ بال، ہاکی، جوڈو، روئنگ، رگبی، سیلنگ، شوٹنگ ، اسکواش، سومنگ، ٹیبل ٹینس، تائیکوانڈو، ٹینس، والی بال، ویٹ لفٹنگ، ریسلنگ، باڈی بلڈنگ، کبڈی، کراٹے، نیٹ بال، ٹگ آف وار، ووشو شامل ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی