i کھیل

نیشنل ایلیٹ مین اور نیشنل ایلیٹ ویمن باکسنگ چیمپئن شپ کا شاندار آغازتازترین

February 11, 2025

اکتالیس ویں نیشنل ایلیٹ مین اور پانچویں نیشنل ایلیٹ ویمن باکسنگ چیمپئن شپ کا شاندار آغاز ہوگیا۔چیمپئن شپ میں پاک آرمی، نیوی، پی اے ایف، واپڈا، ریلوے، کے پی ٹی، بلوچستان، خیبرپختونخوا، پنجاب، سندھ، اسلام آباد، آزاد جموں و کشمیر، ایچ ای سی اور پاک پولیس کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔کراچی میں 15 فروری 2025 تک کے پی ٹی اسپورٹس کمپلیکس میں جاری مقابلوں میں شامل باکسرز اپنا لوہا منوئیں گے۔ گزشتہ روز تقریبا 38 مقابلے ہوئے جن میں مختلف ٹیموں کے باکسرز بین الاقوامی طرز پر اپنے ابتدائی میچز کھیلے، چیمپئن بیلٹ ہر کیٹیگری کے گولڈ میڈلس کو دی جائے گی۔باکسنگ چیمپئن شپ کے ذریعے مستقبل میں نا صرف باکسرز کی حوصلہ افزائی ہوگی بلکہ انٹرنیشنل لیول پر پاکستان کی نمائندگی بھی ہوگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی