نیوزی لینڈ سے بدترین شکست کے بعد قومی ٹیم کی وطن واپسی ہوگئی۔قومی سکواڈ نیوزی لینڈ سے براستہ دبئی پاکستان کیلئے روانہ ہوا، نیوزی لینڈ کا دورہ کرنے پر کیوی کرکٹ بورڈ نے پاکستانی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔کیوی کرکٹ بورڈ نے پیغام میں کہا کہ دو اچھی سیریز کیلئے شکریہ، وطن واپسی کا سفر محفوظ ہو۔یادرہے قومی ٹیم کو کیویز کیخلاف ٹی 20 اور ون ڈے سیریز میں شکست ہوئی تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی