نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ بین الاقوامی ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سریز کا چوتھا میچ (آج)27مارچ کو بیسن ریزرو، ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز میں مقابلہ 1-2 ہے۔ مہمان برطانوی خواتین ٹیم نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں میزبان نیوزی لینڈ کی ٹیم کو 27 رنز سے جبکہ دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں 15 رنز سے شکست دی تھی، جس کے بعد میزبان نیوزی لینڈ ویمن نے تیسرے میچ میں برطانوی خواتین ٹیم کو سخت مقابلے کے بعد 3 رنز سے شکست دے کر سیریز میں کم بیک کیا ہے۔انگلینڈ کی ویمن ٹیم ان دنوں نیوزی لینڈ کے دورہ پر ہے جہاں وہ میزبان ٹیم کے خلاف پانچ ٹی ٹونٹی اور تین ایک روزہ کرکٹ میچوں کی سیریز کھیلے گی،ٹی ٹونٹی سیریز کے تین میچز کھیلے جا چکے ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا چوتھا میچ(آج) 27 مارچ کو بیسن ریزرو، ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا جبکہ پانچواں اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 29 مارچ کو بیسن ریزرو، ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔ پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز میں برطانوی ٹیم کو ہیتھر نائٹ لیڈ کر یں گی جبکہ میزبان نیوزی لینڈ کی ویمن ٹیم کو سوفی ڈیوائن لیڈ کریں گی۔دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا آغاز یکم اپریل کو پہلے میچ سے ہوگا، جو ویلنگٹن میں کھیلا جائے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی