i کھیل

نیوزی لینڈ خواتین کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ بین ساویر کے معاہدے میں دو سال کی توسیعتازترین

December 09, 2024

نیوزی لینڈ کرکٹ نے بین ساویر کے نیوزی لینڈ کی خواتین کرکٹ ٹیم کے بحیثیت ہیڈ کوچ معاہدے میں دو سال کی توسیع کر دی ہے۔بین ساویر نے نیوزی لینڈ خواتین کے ہیڈ کوچ کے طور پر دو سال کی توسیع کے معاہدے پر دستخط کر دیئے ۔ نئے معاہدے کے تحت بین ساویر دسمبر 2026 تک نیوزی لینڈ کی خواتین ٹیم کی کوچنگ کی ذمہ داریاں نبھانے کے پابند ہوں گے۔نیوزی لینڈ کرکٹ نے بین ساویر کو پہلی بار جون 2022 میں تعینات کیا گیا تھا اور ان کی کوچنگ میں ٹیم نے رواں سال اکتوبر میں پہلی بار ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتا تھا۔بین ساویر کے پاس 2026 میں ٹائٹل دفاع کو برقرار رکھنے کا موقع ہوگا جب یہ ٹورنامنٹ انگلینڈ میں ہوگا اور ان کی کوچنگ میں آئندہ سال نیوزی لینڈ کی خواتین ٹیم بھارت میں ہونے والا ون ڈے ورلڈ کپ کا ٹائٹل جیتنے کی کوشش کرے گی۔ نیوزی لینڈ کرکٹ ہیڈ آف ویمنز ہائی پرفارمنس لِز گرین نے کہا ہے کہ ہمیں بین ساویر کے معاہدے میں مزید دو سال کی تجدید کرنے پر بہت خوشی ہے۔بین ساویر کی کوچنگ میں خواتین ٹیم کی کارکردگی میں بہت بہتری آئی ہے اور اس کے اعتماد اور بھروسے میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری بہت سی نوجوان کھلاڑی جنہوں نے دو سال قبل بین ساویر کے پہلے ٹور پر بین الاقوامی سطح پر ڈیبیو کیا تھا، ان کی کارکردگی بہتری کی طرف گامزن ہے ، جیسا کہ ہم نے حالیہ آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے کی صورت میں دیکھا تھا۔ بین ساویر کی کوچنگ میں نیوزی لینڈ کی اگلی اسائنمنٹ رواں ماہ آسٹریلیا کے خلاف ہوم سیریز ہوگی جس میں تین ون ڈے بالترتیب 19، 21 اور 23 دسمبر کو شیڈول ہیں۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی