نیوزی لینڈ کے خلاف وائٹ بال سیریز کیلئے سینئر کھلاڑیوں کو ڈراپ کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلی عہدیدار قومی کھلاڑیوں کی ناقص کارکردگی کی وجہ سے سخت ناخوش ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ نیوزی لینڈ دورے سے کچھ کھلاڑی خود ہی دستبردار ہو سکتے ہیں۔سینئر پلئیرز نے کرکٹ سے بریک لینے کے لیے مشاورت بھی شروع کردی ہے۔ سیریز کیلئے سلیکشن کمیٹی آئندہ ہفتے سرجوڑ کر بیٹھے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی اگلی اسائنمنٹ نیوزی لینڈ میں وائٹ بال سیریز ہے، نیوزی لینڈ میں پاکستان ٹیم نے 5 ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے میچز کھیلنے ہیں، سیریز 16 مارچ سے 5 اپریل تک کھیلی جائے گی۔ذرائع کے مطابق نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے لیے قومی ٹیم سے شاہین شاہ آفریدی، حارث رف، نسیم شاہ اور بابر اعظم کو ڈراپ کرنے سے متعلق بازگشت ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی