i کھیل

نیو یارک اسٹرائیکرز میکس 60 کیریبین لیگ میں کیریبین جائنٹس سے مقابلے کو تیارتازترین

July 27, 2024

نیو یارک اسٹرائیکرز کے مالک ساگر کھنہ نے نہ صرف 2028 اولمپکس کے لئے ٹی 10 کرکٹ کردی ہے بلکہ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ آمدہ سری لنکا ٹی 10 کے لئے اسٹرائیکرز اسکواڈ تیار کرنے کے لئے پوری طرح پرعزم ہیں۔نیو یارک اسٹرائیکرز ابوظہبی ٹی 10 میں ٹرافی جیت چکی ہے جبکہ حال ہی میں ختم لنکا پریمیئر لیگ میں ایک اچھا تاثر چھوڑا ہے اور اب میکس 60 کیریبین لیگ میں اپنے ڈیبیو کے ساتھ اسٹرائیکرز فرنچائز اپنی پوری مہم کے دوران ایک پائیدار وراثت چھوڑنا چاہتی ہے ۔ مقامی ٹیلنٹ کے لیے مزید کرکٹ کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے اسٹرائیکرز کے مالک ساگر کھنہ نے کہا کہ ٹی 10 نہیں، سری لنکا کے لیے اس وقت کوئی بھی کرکٹ اچھی ہوگی کیونکہ ظاہر ہے کہ وہ مواقع کی تلاش میں ہیں اور وہاں بہت زیادہ صلاحیتیں اور ٹیلنٹ موجود ہے۔ لہذا کرکٹ میں زیادہ سے زیادہ کھلاڑی سامنے آئیں گے اور لیگز کے آس پاس بین الاقوامی کھلاڑیوں کے آنے سے یقینی طور پر مقامی ٹیلنٹ کو مدد ملے گی۔ساگر نے زور دیا کہ ہمارے پاس ایک اچھی ٹیم ہے جو ہماری اسٹریٹجک تیاریوں کی بدولت ٹی 10 کرکٹ کی تیز رفتار نوعیت کے لئے تیار ہے۔ امید ہے کہ میکس 60 کیریبین ٹورنامنٹ میں کامیابی کے ساتھ ہم سری لنکا ٹی 10 کا مقابلہ کرنے کو بھی تیار ہوں گے۔میکس 60 کیریبین لیگ میں نیو یارک اسٹرائیکرز 18 اگست کو کیریبین جائنٹس کے خلاف کھیلیں گے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی