شیخ حسینہ کی حکومت کے خاتمے کے بعد رواں ماہ شیڈول بھارت بنگلا دیش کرکٹ میچز منسوخ کرنے کا مطالبہ زور پکڑرہا ہے،بھارتی میڈیا کے مطابق گووا سے تعلق رکھنے والے ہندو جاناجگروتی سمیتھی نامی رائٹ ونگ گروپ نے میچز کی منسوخی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ بنگلا دیش میں ہندووں پر جاری مظالم کی وجہ سے میچز نہیں ہونے چاہئیں،گروپ نے مطالبہ کیا کہ میچز اس وقت تک نہیں ہونے چاہئیں جب تک ہندووں پر مظالم بند نہ ہوں۔ ،رپورٹ کے مطابق ہندو جاناجگروتی نے میچز کی جلد از جلد منسوخی کے لیے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی)کو خط بھی لکھ دیا ہے۔،واضح رہے بھارت اور بنگلا دیش کی ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ کل سے چنئی میں کھیلا جائے گا اور 12اکتوبر تک جاری رہنے والے دورے میں دو ٹیسٹ اور تین ٹی ٹونٹی میچز شامل ہیں،بھارت اور بنگلادیش کے درمیان میچز چنئی، کانپور، گوالیار، دہلی اور حیدر آباد میں شیڈولڈ ہیں جب کہ میچز کے دوران کئی مقامات پر مظاہروں کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی