i کھیل

نانا پاٹیکر جیسے لوگ کسی کا قتل بھی کروا سکتے ہیں' تنوشری دتہتازترین

September 05, 2024

بھارت میں حال ہی میں ہیما کمیٹی کی رپورٹ نے ملیالم فلم انڈسٹری میں جنسی ہراسانی اور کاسٹنگ کائوچ کے واقعات کو بے نقاب کیا ہے۔ اس معاملے پر بات کرتے ہوئے بالی وڈ اداکارہ تنوشری دتہ نے اپنی ذاتی کہانی شیئر کی ہے اور انہوں نے اداکار نانا پاٹیکر کی جانب سے جان سے مارنے کی کوششوں اور ساتھ فلم انڈسٹری کی مردانہ غلبہ والی سوچ پر سوالات اٹھائے ہیں۔یاد رہے کہ 2018 میں تنوشری نے نانا پاٹیکر، کوریوگرافر گنیش آچاریہ اور ڈائریکٹر وویک اگنی ہوتری پر جنسی ہراسانی کے الزامات عائد کیے تھے۔تنوشری نے سائوتھ فلم انڈسٹری کو مردانہ غلبہ والی انڈسٹری قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سائوتھ کی فلموں کے کچھ مناظر دیکھے اور حیران رہ گئیں۔ انہوں نے کہا کہ سائوتھ کی فلموں میں اب بھی چھیڑ چھاڑ اور ریپ کے مناظر دکھائے جاتے ہیں، جو کہ ناقابل قبول ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ساتھ کے بڑے ہیروز کو ایسے مناظر کرنے سے انکار کرنا چاہیے تاکہ ایسے مناظر بننے ہی بند ہو جائیں۔نانا پاٹیکر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے تنوشری نے کہا کہ ایسے لوگ بہت خطرناک ہوتے ہیں اور وہ کسی کا بھی قتل کروا سکتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی