i کھیل

متھن چکرورتی بھی کولکتہ ریپ کیس پر شرمندہتازترین

August 20, 2024

بالی ووڈ کے سینئر اداکار متھن چکرورتی نے بھی کولکتہ میں بہیمانہ جنسی زیادتی کے بعد قتل ہونے والی خاتون ڈاکٹر کے لیے انصاف کا مطالبہ کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق متھن چکرورتی نے بنگالی زبان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں کئی جگہوں پر کئی بار کہہ چکا ہوں کہ آنے والے دنوں میں مغربی بنگال کے حالات مزید خراب اور خوفناک ہوجائیں گے۔متھن چکرورتی نے کولکتہ ریپ کیس پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس ہولناک واقعے کے بعد، میں بنگالی ہونے کی حیثیت سے سر اٹھا کر نہیں چل سکتا۔ سینئر اداکار نے کہا کہ اس خوفناک واقعے کا شکار ہونے والی خاتون ڈاکٹر کے اہلخانہ کے ساتھ میری دلی تعزیت ہے جبکہ میرا مطالبہ ہے کہ جو لوگ اس واقعے میں ملوث ہیں انہیں جلد از جلد سزا دی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ بنگال میں ریپ کے بڑھتے کیسز ریاست کے لا اینڈ آرڈر پر سوالیہ نشان ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی