i کھیل

متھیرا نے لفظ خلیل کا مذاق اڑانے پر نادیہ حسین کو آئینہ دکھا دیاتازترین

August 02, 2024

پاکستانی فیشن انڈسٹری کی سپر ماڈل، میک اپ آرٹسٹ اور اداکارہ نادیہ حسین لفظ خلیل پر مزاحیہ ویڈیو بنا کر متھیرا سمیت سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آگئیں۔ نادیہ حسین کی یہ متنازعہ گفتگو کی ویڈیو جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو شوبز شخصیات سمیت صارفین نے بھی ان پر کڑی تنقید کی اور انہیں یاد دلایا کہ خلیل لفظ انبیا کا لقب تھا۔اس ویڈیو پر پاکستانی ماڈل و میزبان متھیرا نے ردعمل دیتے ہوئے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل کی اسٹوری میں خصوصی پیغام جاری کیا۔متھیرا نے کہا کہ خلیل عربی زبان کا لفظ ہے، خلیل اللہ کا لقب حضرت ابراہیم کو دیا گیا تھا اور اس لفظ کا مطلب خدا کا دوست ہے۔انہوں نے نادیہ حسین سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ لفظ خلیل کے بارے میں بات کرنے سے پہلے سوچ لیا کریں۔دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین نے بھی نادیہ حسین کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہیں جاہل قرار دیا۔واضح رہے کہ نادیہ حسین نے مذکورہ ویڈیو ایسے وقت میں بنائی ہے کہ جب ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کا نیا اسکینڈل سامنے آیا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی