i کھیل

مودی سرکارکرکٹ کے ذریعے نہیں ،کام کرکے بھارتی عوام سے ووٹ مانگے،کامران اکمل کا مشورہتازترین

January 12, 2026

سابق کرکٹر کامران اکمل کا کہنا ہے کہ مودی سرکار کرکٹ کے ذریعے نہیں بلکہ کام کرکے بھارتی عوام سے ووٹ مانگے، مستفیض الرحمان کے ساتھ جو ہوا وہ بہت غلط ہے، جب ایک پلیئر کو سکیورٹی نہیں دے سکتے تو پوری ٹیم کو کیسے دیں گے۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں کامران اکمل نے کہا کہ جب تک آپ پڑوسیوں کے ساتھ اچھے تعلقات نہیں رکھیں گے آگے نہیں بڑھ سکتے۔ کامران اکمل نیکہا کہ بنگلا دیشی کھلاڑی مستفیض الرحمان کے ساتھ جو ہوا وہ بہت غلط ہے، جب ایک پلیئر کو سکیورٹی نہیں دے سکتے تھے تو پوری ٹیم کو کیسے دیں گے، آئی سی سی کو اب مشکل فیصلے کرنے پڑیں گے جو دوسرے ممالک میں پاکستانی کھلاڑی ہیں ان کو بھی ویزے کے مسائل ہیں۔سابق ٹیسٹ کرکٹر کا کہنا تھا کہ 2023 ورلڈکپ میں بھی ایسا ہی ہوا تھا، اب آئی سی سی کو یہ چیزیں سمجھنا چاہیے، مودی سرکار کرکٹ سے نہیں کام کرکے اپنے ووٹ حاصل کرے ، جب بھارتی ٹیم پاکستان آتی تھی ان کو بہت پیار ملتا تھا، پہلے کرکٹرز بھی چیزوں کا خیال کرتے تھے، بھارتی حکومت اپنی سیاست کے لیے کھلاڑیوں کو آگے نہ کرے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی