سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی سرپرستی میں ہونیوالے دنیا کے بیش قیمت گھوڑوں کی دوڑ کے ایونٹ سعودی کپ 2023میں جاپان کے پنتھالاسا نے گھڑسواری کا مقابلہ جیت لیا ، دوڑ میں 16ممالک کے 243گھوڑوں نے شرکت کی،عرب میڈیا کے مطابق الریاض کے شاہ عبدالعزیز ریس کورس میں منعقدہ مقابلے کے اختتام پرولی عہد نے جاپان کی ہیرو ریس کمپنی لمیٹڈ کے صدراور پنتھالاسا کے مالک نوکی یونیاما کو سعودی کپ سے نوازا،پنتھالاسا نے یوشیتو یہاگی سے تربیت حاصل کی اور انہوں نے دنیا کی سب سے مہنگی دوڑ میں 1800میٹر کا فاصلہ 1:50:80منٹ میں طے کیا، ولی عہد نے ٹرینر یہاگی اور جوکی یوتاکا یوشیدا کو مبارک باد پیش کی ، انعام میں انھیں گھوڑے کا ماڈل اور گھڑسوارکا ہیلمٹ دیا گیا، پنتھالاسا نے ہفتے کے روز دو کروڑ ڈالر انعامی رقم کی حامل گروپ ون سعودی کپ ریس میں باب بافرٹ کی تربیت یافتہ کنٹری گرامر کو شکست دی تھی، اس پرجوکی میں فرینک ڈیٹوری سوار تھے،سعودی کپ 2023 کی دوڑ کی سرگرمیوں کا آغاز جمعہ سے ہوا تھا اور اس میں مجموعی طور پرساڑھے تین کروڑڈالرکے انعامی پول کو16مراحل میں تقسیم کیا گیا تھا ، دوڑ میں 16ممالک کے 243گھوڑوں نے شرکت کی،سعودی ولی عہد کے ہمراہ وزیر مملکت شہزادہ ترکی بن محمد بن فہد، الریاض ریجن کے ڈپٹی گورنر شہزادہ محمد بن عبدالرحمن بن عبدالعزیز، وزیر کھیل شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی الفیصل اور نیشنل گارڈ کے وزیر شہزادہ عبداللہ بن بندربن عبدالعزیز بھی مقابلے دیکھنے کے لیے آئے تھے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی