i کھیل

ملک کیلیے کھیلتا ہوں، پیسے کے لیے نہیں، اسنوکر عالمی چیمپئن محمد آصف کا آبائی شہر میں والہانہ استقبالتازترین

November 13, 2024

اسنوکر کا ورلڈ کپ جیت کر پاکستان کا نام روشن کرنے والے کیوئسٹ محمد آصف کا آبائی شہر فیصل آباد پہنچنے پر والہانہ استقبال کیا گیا۔ ورلڈ چیمپئن محمد آصف کو فیصل آباد پہنچنے پر بگھی میں بٹھا کر جھنگ روڈ سے ان کی رہائشگاہ پر لے جایا گیا۔اس دوران نوجوان اور بچے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالتے، پھول اور نوٹ نچھاور کرتے رہے۔ گھر پہنچنے پر شاندار آتشبازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد آصف نے کہا کہ میں ملک کے لیے کھیلتا ہوں، پیسے کے لیے نہیں۔ورلڈ چیمپئن کا کہنا کسی سے کوئی توقع نہیں، تاہم کئی بار تکلیف ضرور ہوتی ہے کہ اتنا کچھ کرنے کے بعد بھی حکومت سے وہ سپورٹ نہیں ملی، جس کے ہم حق دار ہیں۔واضح رہے کہ محمد آصف نے قطر میں ہونے والی آئی بی ایس ایف اسنوکر ورلڈ چیمپئن شپ میں ایرائی کوئسٹ کو ہرا کر تیسری بار ورلڈ چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل اور اس کے ساتھ ہی بھارتی کیوئسٹ کا تین بار عالمی چیمپئن بننے کا ریکارڈ بھی برابر کیا تھا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی