قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کا کہنا ہیکہ میری ہر میچ میں کوشش ہوتی ہے کہ ٹیم کے لیے بہتر سے بہتر پرفارم کروں، مجھ پر کوئی پریشر نہیں، ماضی کی باتیں بھلا کر نئے دن کے لیے تیار ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سٹار بلے باز بابر اعظم کا کہنا ہیکہ 2017 سے اب تک بہت کچھ بدل چکا ہے لیکن ہمارا عزم وہی ہے، پاکستان میں طویل عرصے بعد آئی سی سی ایونٹ ہو رہا جس پر ہر کوئی پرجوش ہے۔بابر اعظم کا کہنا ہیکہ 2017 کی بہترین یادوں میں فخر کی سنچری، عامر کا اسپیل اور میچ کے آخری لمحات ہیں، چیمپئنز ٹرافی جیتنے کے بعد 8 سال میں بہت کچھ بدلا، اس اسکواڈ کے چند پلیئرز اب ٹیم میں ہیں۔سابق کپتان کا کہنا تھا کہ ٹیم کا آپ پر انحصار کرنا ایک مثبت احساس دیتا ہے، میری ہر میچ میں کوشش ہوتی ہیکہ ٹیم کے لیے بہتر سے بہتر پرفارم کروں، مجھ پر کوئی پریشر نہیں، ماضی کی باتیں بھلاکر نئے دن کے لیے تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی میں ہوم گرائونڈ کا ایڈوانٹیج ہوگا، پاکستان میں کرکٹ ہر کسی کو متحد کرتا ہے، ہر کوئی پاکستان کی فتح کے لیے دعا گو ہوتا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی