لاہور قلندرز کی سی ای او ثمین رانا نے کہا ہے کہ مجھے میری ٹیم پر فخر ہے ، انہیں پلیئرز نے دو ٹرافیاں جتوائیں ہیں ، اگلے سیزن میں مزید بہتری آئے گی ۔ لاہور قلندرز کا پی ایس ایل میں سفر تمام ہو گیاہے اور 2 مرتبہ کی چیمپئن ٹیم اس مرتبہ پلے آف مرحلے میں بھی جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکی جس پر سی ای او لاہور قلندرز ثمین رانا نے کہاہے کہ میری ٹیم نے اچھا کھیلا ہے جس پر مجھے ان پر فخر ہے ، کم ریسور س کے باوجود بھی ٹیم نے پرفارم کیاہے ، زیادہ تر میچ قریب جاکر ہارے ہیں ، اس بار لاہور میں پچز بہت فلیٹ تھیں ، پچز کی وجہ سے ہمیں کافی نقصان ہوا ، ہم 5 میچ آخری اوور میں جاکر ہارے ہیں ، ان پلیئرز نے ہمیں 2 ٹرافی جتوائیں ہیں اگلی بار مزید بہتر آئے گی ۔ انہو ں نے کہا کہ عبداللہ کو ہم نے شروع میں 4 پر کھلایا تھا ، رسی وینڈر ڈوسن کی وجہ سے ان کو موقع نہیں ملا ، عبداللہ پر ہمیں کافی بھروسہ ہے ، ٹورنامنٹس کے دوران ہم لوگوں کی باتیں نہیں سنتے ، بیٹنگ کی وجہ سے کسی کی بولنگ خراب نہیں ہوتی ، شاہین نے آج جو بیٹنگ کی وہ کسی بلے باز کم نہیں۔ ان کا کہناتھا کہ فخر کا اسکین کلیئر آیا ہے اب وہ بہتر ہے، حارث روف کے حوالے سے یہ بات پھیلا دی گئی کہ وہ ٹیسٹ نہیں کھیلنا چاہتا ، وہ پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے پلان میں ہی نہیں تھے ، حارث نے 2 سال میں اتنے ٹیسٹ نہیں کھیلے ، اگر اس نے ٹیسٹ کھیلنے سے منع کیا تو یہ اس کا حق ہے ، اگر ٹیسٹ کرکٹ ترجیح ہے تو اس کو بہتر طریقے سے پلان کریں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی