i کھیل

مجھے ابھی بھی لگتا ہے! بھارت کی ٹیم پاکستان آئے گی،شعیب اختر کا بھارتی میڈیا کو انٹرویو وائرلتازترین

November 20, 2024

راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کا چیمپئینز ٹرافی سے متعلق دیا گیا انٹرویو وائرل ہوگیا۔ بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں شعیب اختر کا کہناتھا کہ دونوں ممالک کے درمیان چیمپئینز ٹرافی کو لیکر بیک چینل مذاکرات ہوں گے، ہمیں امید نہیں ہارنی چاہیے البتہ حل کا انتظار کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہم سب حقیقت جانتے ہیں کہ بھارت سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) میں 95 سے 96 فیصد اسپانسرشپ آتی ہے، اس لیے بھارتی بورڈ آنکھیں بھی دکھاتا ہے۔ شعیب اختر نے کہا کہ پاک بھارت ٹیموں کی آمد واقعی حکومتوں کے ہاتھ میں ہے کوئی بورڈ کچھ نہیں کرسکتا ہے، چاہے وہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) ہو یا بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی)۔سابق کرکٹر نے کہا کہ آپ تصور کریں کہ ویرات کوہلی پاکستان آکر کھیل رہے ہیں اور وہ سینچری بنارہا ہے، پاکستان ورلڈکپ جیسے بڑے ٹورنامنٹ کی میزبانی نہیں کرسکتا لیکن اگر چیمپئینز ٹرافی ہوتی ہے تو یہ بڑے ایونٹس کیلئے ایک قدم ہوگا، مجھے ابھی بھی لگتا ہے کہ بھارتی ٹیم پاکستان آئے گی۔ خیال رہے کہ پاکستان ٹورنامنٹ کا دفاعی چیمپئین ہے، سرفراز احمد کی قیادت میں گرین شرٹس نے 2017 میں کھیلے گئے فائنل میں روایتی حریف بھارت کو 180 رنز سے شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کی تھی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی