فیفا ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کے کپتان اور فٹبال کی دنیا کے معروف کھلاڑی لیونل میسی کی تصویر والے کرنسی نوٹوں کی حقیقت سامنے آگئی۔ رپورٹس کے مطابق فیفا ورلڈ کپ 2022 میں تاریخی کامیابی سمیٹنے کی خوشی میں ارجنٹائن کے مرکزی بینک کی جانب سے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے دوران ورلڈ کپ کی جیت یادگار بنانے کیلئے نوٹوں پر ٹیم کے کپتان لیونل میسی کی تصویر چھاپنے کا موضوع زیر بحث آیا جس پر بعض شرکا نے مذاق میں میسی کو نوٹوں کی زینت بنانے کا ذکر کیا۔ تقریب کے شرکا کی جانب سے مذاق میں کہی گئی بات جب مقامی میڈیا پر آئی تو انٹرنیٹ پر ایک ہزار پیسو کے کرنسی نوٹ پر میسی کی ترمیم شدہ تصویریں گردش کرنے لگیں جبکہ حکام کی جانب سے حقیقت میں تاحال ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی