i کھیل

مین آف دی سیریز ایوارڈ بہت خاص ہے کیونکہ ہم جیتے ہیں، صائم ایوبتازترین

December 23, 2024

جنوبی افریقہ کیخلاف تین ون ڈے میچز کی سیریز میں نوجوان کھلاڑی صائم ایوب نے غیر معمولی کارکردگی دکھاتے ہوئے مین آف دی میچ اور مین آف دی سیریز کا اعزاز حاصل کیا ۔ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے صائم ایوب کا کہناتھا کہ "یہ بہت خاص ہے کیونکہ ہم جیتے ہیں۔ اس کا کریڈٹ پوری ٹیم کو جاتا ہے۔ یہ ایوارڈ پوری ٹیم کے لیے ہے۔ سب نے میری مدد کی کہ میں یہ ایوارڈ حاصل کر سکوں۔ ایک نوجوان کھلاڑی کے طور پر، میں ہر میچ سے کچھ سیکھنے کی کوشش کرتا ہوں۔ سینئرز میری بہت مدد کرتے ہیں کہ میں ہر میچ سے سیکھ سکوں۔"

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی