i کھیل

میں ویسے نہیں کھیل پا رہا جتنی توقع کی جا رہی ہے، بابر اعظمتازترین

April 29, 2025

پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ میں ویسے نہیں کھیل پا رہا جتنی توقع کی جا رہی ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ نیٹس پر بیٹنگ کے دوران بڑا پر اعتماد رہتا ہوں لیکن میچز میں ایسا نہیں ہو رہا، میں اپنا سو فیصد دینے کی کوشش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا ہے کہ ایسا ہو جاتا ہے کہ آپ اچھا کرنے کی کوشش کرتے ہیں لیکن ہوتا نہیں ہے، جو آپ سوچتے ہیں اکثر ویسا نہیں ہوتا، لوگ مایوس ہوتے ہیں تو میں بھی مایوس ہوتا ہوں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پلان پر عمل نہ ہو تو شکست ہو جاتی ہے، بیٹنگ اور بالنگ میں پہلے چھ اوورز میں مومنٹم نہیں ملا، فیلڈنگ ویسی نہیں ہے جیسی کرنا چاہیے تھی۔بابر اعظم نے یہ بھی کہا ہے کہ صائم ایوب کم بیک کر رہا ہے، ابھی بچہ ہے اسے ٹائم دینا چاہیے، میں ویسے نہیں کھیل پا رہا جتنی توقع کی جا رہی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی