i کھیل

ہمیں مڈل آرڈر کو بہتر کرنا پڑے گا ،بولنگ میں بھی بہتری کی ضرورت ہے، بابر اعظمتازترین

June 07, 2024

پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں امریکا کے خلاف میچ میں وکٹیں گرنے سے ہم نے مومینٹم پھر کھودیا، ہمیں مڈل آرڈر کو بہتر کرنا پڑے گا اور بولنگ میں بھی بہتری کی ضرورت ہے۔ میچ کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ابتدا کے چھ اوورز میں مشکل تھی مگر پھر ہم نے کم بیک کیا۔انہوں نے کہا کہ میری اور شاداب کی شراکت لگی جس کے بعد دو وکٹ گرگئیں، وکٹیں گرنے سے ہم نے مومینٹم پھر کھودیا۔بابر اعظم نے کہا کہ اس پچ پر ہماری بولنگ کے مطابق اسکور مناسب تھا، ہمیں بولنگ میں بھی بہتری کی ضرورت ہے۔کپتان بابراعظم نے مزید کہا کہ پہلے 6اوورز میں ہماری بولنگ اچھی نہیں تھی، اگلے میچز میں کم بیک کرنے کی کوشش کریں گے۔انہوں نے تسلیم کیا کہ جیت کا تمام کریڈٹ امریکی ٹیم کو جاتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی