قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر و بیٹر محمد رضوان نے کہا ہے کہ آپ لوگ ہمارے لیے دعا کریں، ہم اپنی پوری کوشش کریں گے،پاکستان کرکٹ بورڈ نے ٹوئٹر پر محمد رضوان کی ایک ویڈیو شئیر کی ہے، جس میں انکا کہنا تھا کہ کرکٹ میں جیت بہت ضروری ہوتی ہے، گزشتہ دو میچز میں ہماری پوری ٹیم کے ساتھ عوام بھی بہت تکلیف سے گزری ہے،انہوں نے کہاکہ نیدرلینڈز کے ساتھ میچ میں جس طرح لڑکوں نے کوشش کی ہے بالکل اسی مومنٹم کی آگے بھی ضرورت ہے، اسی طرح آگے بھی کھیل کے میچ جیتنے کی پوری کوشش کریں گے،انکا کہنا تھا کہ ہم اچھا کھیلنے کی کوشش کررہے ہیں، بابر اعظم بھی اچھا کھیلیں گے، وہ دنیا کے بہترین بیٹر ہیں بڑے میچز میں وہ بھی اچھا پرفارم کریں گے،محمد رضوان نے ٹیم کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ شاہین آفریدی اور نسیم شاہ سب کے سامنے ہیں جبکہ حارث رئوف کی بولنگ بھی بہت اچھی جاری ہے،وسیم جونیئر سے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے محمد رضوان نے کہا کہ وسیم ہماری ٹیم کے لیے بہت اچھا ثابت ہوا ہے، ہم دو میچز ہارے ہیں لیکن ان میچز میں وسیم کی کارکردگی بہت بہترین رہی ہے، وسیم کی صورت میں ٹیم میں ہمیں ایک پلس پوائنٹ ملا ہے،انکا کہنا تھا کہ شاداب خان ہمیشہ سے بہترین پرفارمنس دی ہے، وہ ٹیم میں ستون کی اہمیت رکھتے ہیں،محمد رضوان کا مزید کہنا تھا کہ ہم اچھا کھیلنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں، بابر اعظم بھی اچھا کھیلیں گے، آپ لوگوں سے اپیل ہے کہ ہمارے لیے دعا کریں، ہم اپنی پوری کوشش کریں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی