فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا ہے کہ شاہین آفریدی انجری کے بعد سے غلطی کررہے ہیں جسے ٹھیک کیا جاسکتا ہے۔ایک ٹی وی پروگرام میں محمد عامر نے سٹیج پر کھڑے ہوکر بولنگ کے انداز میں شاہین آفریدی کو سمجھایا کہ وہ اس طرح سے اپنے بولنگ ایکشن کو درست کرسکتے ہیں ۔ اس موقع پر سابق کپتان راشد لطیف کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے بیٹر کے خلاف بہتر گیند کرتے ہیں اس لیے انہیں کامیابی ملتی ہے لیکن دائیں ہاتھ کے بیٹر کے خلاف انہیں وہ سوئنگ نہیں مل رہا جو پہلے ملا کرتا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بولنگ ایکشن میں تھوڑے ردوبدل کی ضرورت ہے، شاہین کے بولنگ ایکشن پر کوچز کو توجہ دینی چاہیے تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی