لاہور قلندرز کے آل رانڈر ڈیوڈ ویسا نے کہا ہے کہ لاہور کے مداحوں کی محبت سے لگتا ہے میں لاہور کا گود لیا بیٹا ہوں۔ ایک انٹرویو میں ڈیوڈ ویسا نے کہا لاہور قلندر کا حصہ رہنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، بہت کم ایسا ہوتا ہے کہ آپ 5 برس تک ایک ہی ٹیم کا حصہ رہیں، قذافی اسٹیڈیم میں مجھے جتنا سراہا جاتا ہے لگتا ہے کہ میں لاہور کا گود لیا بیٹا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ لاہور قلندرز کی جانب سے مجھے موقع دیا گیا اور سپورٹ کیا گیا تاکہ میں اچھے کھیل کا مظاہرہ کر سکوں۔انہوں نے کہا کہ مجھے مرشد کہہ کر پکارا جاتا ہے، یہ سب میرے لیے بڑی اہمیت کا حامل ہے۔انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی بہترین کپتان ہیں، شروع میں لوگوں نے کہا وہ نوجوان ہیں مشکل ہوگی، شاہین آفریدی کو کھیل کی بڑی سمجھ بوجھ ہے اور ان میں بروقت فیصلے کرنے کی صلاحیت ہے، وہ پرسکون رہتے ہیں اور کھیل سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ڈیوڈ ویسا نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ شاہین آفریدی میں لمبے عرصے تک کپتان رہنے کی صلاحیت ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی