i کھیل

ماسٹرز اوپن گالف ٹورنامنٹ کا آغاز10اپریل سے امریکا میں ہوگاتازترین

April 07, 2025

ماسٹرز اوپن گالف ٹورنامنٹ کا آغاز10 اپریل سے امریکی ریاست جارجیا میں ہوگا ۔ ماسٹرز اوپن گالف ٹورنامنٹ 2025 کا 89 واں ایڈیشن اور 2025 میں منعقد ہونے والے مردوں کی چار بڑے گالف ٹورنامنٹس میں سے پہلا میگا ایونٹ ہے۔یہ ٹورنامنٹ پہلی بار 1934 میں کھیلا گیا تھا، میزبان گالفر ہارٹن سمتھ نے جیتا تھا۔ٹورنامنٹ 72 ہولز پر کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ میں دنیائے ٹینس کے نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ ایونٹ میں امریکا سے تعلق رکھنے والے گالفر سکاٹی شیفلراپنے اعزاز کا دفاع کریں گے ۔سب سے زیادہ ماسٹرز اوپن گالف ٹورنامنٹ جیتنے کا ریکارڈ امریکی گالفر جیک نکلوس کے پاس ہے، جنہوں نے اپنے کیریئر کے دوران سب سے زیادہ 6مرتبہ ٹورنامنٹ جیتا۔ ٹورنامنٹ کے لئے 36 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے۔10اپریل سے شروع ہونے والا یہ ٹورنامنٹ 4 روز تک جاری رہنے کے بعد 13 اپریل کو اختتام پذیر ہوگا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی