معروف اداکارہ ماہرہ خان لباس پر کہے اپنے ہی الفاظ پر ٹرولنگ کا شکار ہوگئیں۔ اپنے ایک انٹرویو کے دوران ما ہرہ خان نے کہا کہ وہ اپنی ذاتی حدود کو جانتی ہیں اور جو لباس ان کے لیے مناسب لگے، وہی پہنتی ہیں۔ اداکارہ نے اپنی مرحوم نانی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ میری نانی کو بغیر آستین والے کپڑے پسند نہیں تھے اور میں ان کے سامنے بغیر آستین والے کپڑے پہننے سے گھبراتی تھی۔دوسری جانب ماہرہ خان کے لباس سے متعلق بیان پر سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔ایک صارف نے لکھا کہ ،اب شاید ماہرہ خان کی نانی مر گئی ہیں۔ایک اور صارف نے لکھا کہ،نانی سیارے پر رہتی ہیں۔ایک اور ناقد نے لکھا کہ،لگتا ہے نانی کو اب آپکی ڈریسنگ پسند آتی ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی