i کھیل

ہم خواب نہیں دیکھتے، انہیں حقیقت میں بدلتے ہیں: سعودی ولی عہد کا فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی ملنے پر اظہار خیالتازترین

December 12, 2024

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ ہم خواب نہیں دیکھ رہے، ہم ایک حقیقت کے بارے میں سوچ رہے ہیں جو سچ ہوگی۔فٹ بال ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی سعودی عرب کو ملنے پر ردعمل دیتے ہوئے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے دنیا بھر میں فٹبال کے کھیل کو فروغ دینے، محبت، امن اور رواداری کے پیغامات کو پھیلانے کے لیے سعودی عرب کے عزم پر بھی زور دیا۔ یاد رہے کہ فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے کونسل اجلاس میں فٹبال ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی سعودی عرب کو ملنے کی تصدیق کی ہے۔ واضح رہے کہ سعودی عرب قطر کے بعد فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی کرنے والا دوسرا مسلمان ملک بن گیا ہے۔ 2034 میں فٹبال کا سب سے بڑا ٹورنامنٹ سعودی عرب کے 5 شہروں میں منعقد ہوگا، جبکہ 15 مختلف سٹیڈیم ورلڈ کپ فٹ بال کی میزبانی کریں گے۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی