بلوچستان فٹبال ایسوسی ایشن کی مداخلت کے سبب لورا لائی فٹبال ایسوسی ایشن کے انتظامی معاملات گمبھیر ہو گئے، بلوچستان فٹبال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری اور لورا لائی فٹبال ایسوسی ایشن کے صدر کی جانب سے دھمکیوں اور پستول نکالنے کے واقعے پر پاکستان فٹبال فیڈریشن سے ایکشن لینے کی درخواست کر دی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے لورا لائی فٹبال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری محمد طاہر نے بتایا کہ واقعہ کے ذمہ داران کیخلاف ڈسلپنری کارووای کرنے کیلئے انہوں نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کوخط لکھا ہے جس میں فوری کاروائی کرنے کی درخواست کی گی ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ اس واقعے سے فٹ بال کھیل کی بدنامی ہوئی ہے۔ فٹبال کھیل کے انتظامی معاملات بہتر کرنے کے لیے ایسے واقعات کے خلاف ایکشن ہونا چاہیے۔ محمد طاہر نے امید ظاہر کی کہ پاکستان فٹبال فیڈریشن کی جانب سے ان کی درخواست پر جلد ایکشن لیا جائے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی