معروف اداکارہ مریم نفیس نے دعویٰ کیا ہے کہ چند روز قبل لاہور میں لڑکے پر تشدد کرنے والی لڑکیوں کو ہراساں کیا گیا تھا، انہیں طوائف کہا گیا تھا، جس کے سبب انہوں نے تنگ آکر لڑکے کو مارا پیٹا تھا۔مریم نفیس نے انسٹاگرام اسٹوریز میں اپنے ویڈیو پیغام میں دعوی کیا کہ'لاہور کے پیٹرول پمپ پر واقع اسٹور میں لڑکے پر تشدد کرنے والی لڑکیوں کو میں اچھی طریقے سے جانتی ہوں اور ان میں سے ایک میری بہت اچھی دوست ہے یہ لڑکیاں کسی بڑے گھرانے سے تعلق نہیں رکھتیں۔تشدد کی وجہ بتاتے ہوئے مریم نفیس نے کہا کہ ان لڑکیوں نے بہت زیادہ ہراساں کرنے پر لڑکے کو آخری آپشن کے طور پر تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔انہوں نے کہا کہ'اس لڑکے نے نہ صرف ان لڑکیوں کی جسامت پر نامناسب تبصرے کیے، انہیں طوائف کرنے والی اور دھندہ کرنے والی لڑکی کہا بلکہ یہ بھی کہا کہ وہ رات کے وقت دھندہ کرنے نکلی ہیں اور اب چائے پینے آگئی ہیں، ان کی جسامت کا موازنہ بھی کیا۔انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ ہمارا معاشرہ کس نہج پر پہنچ چکا ہے کہ ہم لڑکیاں لاہور جیسے شہر میں پینٹ شرٹ پہن کر چائے پینے بھی نہیں جاسکتیں، الٹا ان ہی بچاری لڑکیوں کے مورد الزام ٹھہرایا جارہا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی