پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز لاہور قلندرز کے مالک فواد رانا کی اہلیہ کے ہمراہ ایک ڈانس کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جسے صارفین کی جانب سے بے حد پذیرائی مل رہی ہے۔ چندروز قبل انسٹاگرام پر فواد رانا اور ان کی اہلیہ کے رقص کی ویڈیو جاری کی گئی جس کے کیپشن میں خاتون فوٹوگرافر نے لکھا 'والدین اپنے بچوں کی مہندی میں خوبصورت ڈانس کرتے ہوئے'۔ویڈیو میں جہاں فواد رانا اور ان کی اہلیہ کو گانے پر ڈانس کرتے دیکھا گیا وہیں ان کے بیٹے دلہا کے روپ میں دکھائی دیے، اس کے علاوہ ان کی بہو بھی دلہن بنی ڈانس کو انجوائے کرتی ہوئے دکھیں۔تاہم اتنے سالوں بعد فواد رانا کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین کی خوشی کا ٹھکانہ نہ رہا۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی