ڈیفنس ہاکی ایرینا لاہور میں جاری چیف آف آرمی سٹاف انٹر کلب ہاکی چیمپئن شپ کے فائنل رائونڈ کے پانچویں روز تین میچز کھیلے گئے۔ پہلے میچ میں سول کوارٹرز ہاکی کلب پشاور نے کریسنٹ ہاکی کلب سرگودھا کو پہلے میچ میں 0-1 سے شکست دے دی۔ سول کوارٹر پشاور کی جانب سے میچ کا واحد گول ایمل نے کیا۔ دوسرے میچ میں سمیع عابد ہاکی کلب حیدرآباد نے برنی ہاکی کلب کوئٹہ کو 2-4 سے شکست دی۔ حیدرآباد ٹیم کی جانب سے خضر اختر، مصطفی اصغر، یاسر علی اور محمد قیس نے ایک ایک گول کیا۔ برنی کلب کوئٹہ کی جانب سے قاضی انصر اور وکیل نے ایک ایک گول کیا۔ تیسرے میچ میں بی کے ہاکی کلب لاہور نے بجلی گھر ریڈ ہاکی کلب مردان کو 2-4 سے شکست دی۔ بی کے کلب لاہور کی جانب سے بلال اسلم، تیمور، رضوان اور احمد نے ایک ایک گول کیا۔ مردان کلب کی جانب سے اے، حر اللہ اور یاسر علی نے ایک ایک گول کیا۔مزکورہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے ٹاپ 10 کلب شامل ہیں، جس میں کھلاڑی بہترین ٹیلنٹ کا مظاہرہ کررہے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی