قزاخستان کے دارالحکومت آستانہ میں 5ویں ورلڈ نو میڈ گیمز 8ستمبر سے شروع ہوں گی، جو 14ستمبر تک جاری رہیں گی۔ پاکستان میں قزاخستان کے سفارتخانے کے مطابق ان مقابلوں میں دنیا بھر کے 100سے زائد ممالک سے تقریبا 4ہزار افراد کی شرکت متوقع ہے۔توقع ہے کہ ایک لاکھ سے زیادہ سیاح کھیلوں کے مقابلوں اور ثقافتی تقریبات میں شرکت کریں گے۔ آستانہ میں ورلڈ نو میڈ گیمز میں گھڑ دوڑ، کشتی، مارشل آرٹ، تیر اندازی، پرندوں کا شکار، گھڑ سواری اور دیگر مقامی کھیلوں کے مقابلے شامل ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی