i کھیل

کترینہ کے ساتھ کام کرنے کی جلدی نہیں ہے' وکی کوشلتازترین

July 24, 2024

بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف اور ان کے شوہر، اداکار وکی کوشل کو ایک ساتھ فلمی اسکرین پر دیکھنے کے لیے اس جوڑی کے مداح بے تاب ہیں۔ ایک انٹرویو کے دوران وکی کوشل نے کترینہ کیف کے ساتھ فلم کرنے کے سوال پر ر کہا کہ مجھے امید ہے کہ میں اور کترینہ جلد ہی ایک فلم میں ایک ساتھ نظر آئیں گے، ہم ایک اچھی کہانی کی تلاش میں ہیں لیکن ہم کوئی بھی پروجیکٹ ایک ساتھ نہیں کرنا چاہتے، ہمارا ماننا ہے کہ جو فلم ہمیں ایک ساتھ لے کر بنائی جائے ان کی کہانی بہترین اور مضبوط ہو، ایک ساتھ کام کرنے کا تب ہی مزہ آئے گا اور ہمیں اس کے لیے کوئی جلدی نہیں ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی